شوبز فنکاراؤں کے یوم عاشور پر خصوصی پیغامات
حضرت علیؓ جیسا مرد مجاہد کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی ذوالفقار جیسی تلوار ہے، مہوش حیات
یوم عاشور پر شوبز اداکاراؤں نے بھی خصوصی پیغامات دیے اور واقعے کو اسلام کی سربلندی کے لیے ایک عظیم معرکہ قرار دیا۔
نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں شوبز فنکارائیں بھی پیچھے نہ رہیں اوریوم عاشور کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے مذہبی جذبات کا اظہار کیا۔
مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں ''لافتى الاعلی لاسیف الا ذوالفقار'' جس کے بعد انہوں نے اس کا ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ جیسا مرد مجاہد کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی ذوالفقار جیسی تلوار ہے۔
وینا ملک نے لکھا کہ :
کربلا کو دیکھ کر کرب و بلا حیران ہے
دیکھ کر شبیر کو صبر و رضا حیران ہے
سر کٹا کر بھی حسین ابن علیؓ ہیں سربلند
زندگی اور موت کا ہر فلسفہ حیران ہے !
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انسٹا گرام پر لکھا کہ پھر کربلا کے بعد دکھائی نہیں دیا، ایسا کوئی بھی شخص کہ پیاسا کہیں جسے