سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی 4 سالہ مدت ختم

سندھ حکومت سینئر بیورو کریٹس کو بطور ایڈمنسٹریٹر لگانے کی خواہاں، حتمی فیصلہ آج متوقع


Staff Reporter August 31, 2020
سندھ حکومت سینئر بیورو کریٹس کو بطور ایڈمنسٹریٹر لگانے کی خواہاں، حتمی فیصلہ آج متوقع

سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی 4 سالہ مدت 30 اگست کی شب ختم ہوگئی، سندھ حکومت سینئر بیورو کریٹس کو بطور ایڈمنسٹریٹر لگانے کی خواہاں ہے جس کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز کے انتخاب میں مشکلات کی شکار ہے، سندھ حکومت سینئر بیورو کریٹس کو بطور ایڈمنسٹریٹر لگانے کی خواہاں ہے تاہم سندھ میں بلدیاتی کونسلز سے متعلق حتمی فیصلہ آج پیر کو متوقع ہے جس میں قوی امکان ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کے نوٹی فکیشن آج جاری ہوں گے۔

آئین کے تحت سندھ میں تمام میونسپل کارپوریشنز، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ میونسپل کمیٹیز، ڈسڑکٹ کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز کی میعاد بھی مکمل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں 20 ہزار کے قریب منتخب بلدیاتی نمائندے ذمہ داریوں سے سبک دوش ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا دو روز قبل بلدیاتی نمائندوں کی مدت 30 اگست کو ختم ہونے سے متعلق بیان بھی آچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں