سی ایس ایس کے معیارونتائج میں تشویشناک تنزلی

امیدواروں کی کامیابی کاتناسب2002میں30فیصد تھا،جو2013میں2.09تک گرگیا


Qaiser Butt December 15, 2013

LONDON: نوآبادیاتی دورسے ہی سول سروس کا حصول دیوانوںکا خواب رہاہے۔بیوروکریسی کے طاقتور حلقے سے جوڑنے کا یہ ذریعہ ہرسال ہزاروں نوجوانوں کو اپنی جانب مائل کرتاہے۔ بدقسمتی سے ان امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد ہرسال گھٹتی جارہی ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق تحریری امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب جو 2002میں30فیصد تھا،2013میں ناقابل یقین حد تک گرکر 2.09تک آگیا۔ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت کو 285 پوزیشنز پر بھرتی کے لیے امیدوار درکارتھے مگر اسے 240ہی میسر آسکے۔ باقی عہدوںکے لیے اہل امیدوار ہی دستیاب نہ تھے۔

2010میں حکومت کو 66اہل امیدواروں کی کمی کا سامنا تھا۔ یہ کمی 2013 میں مزیدبڑھی۔اس سال 15998 امیدواروں نے درخواست دی۔ 11406امتحان میں بیٹھے جن میں سے 238ہی پاس ہوسکے۔ اگلے مراحل میں ان میں مزید کمی واقع ہونا تھی۔ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مسائل امتحانی عمل میں ہیں۔ ایک اہم مسئلہ امیدواروں کی ہپینڈرائٹنگ ہے۔ ان میں تجزیاتی صلاحیت کا بھی فقدان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں