وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری

جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جن 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں سیکرٹری سروسز، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری انرجی، سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری اسپورٹس جنوبی پنجاب سمیت دیگر 6 سیکرٹریز شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تعینات ہونے والے سیکرٹریز جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے اور مکمل اختیارات کے ساتھ افسران فرائض انجام دیں گے جب کہ جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے۔
Load Next Story