وسیم اکرم کا اہلیان کراچی کیلیے اہم پیغام

عام دنوں میں پانی کوترسنے والا شہر کراچی اب پانی میں ڈوبا ہوا ہے، وسیم اکرم


ویب ڈیسک August 31, 2020
عام دنوں میں پانی کوترسنے والا شہر کراچی اب پانی میں ڈوبا ہوا ہے، وسیم اکرم

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بارشوں کے باعث مسائل سے پریشان اہلیان کراچی کے لیے اہم پیغام دیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ مانچسٹر سے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے بارشوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار اہلیان کراچی سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ میں اہلیان کراچی سے ہمدردی کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں، انگلینڈ میں بیٹھ کر جو تصاویر اور ویڈیوز ہم دیکھ رہے ہیں وہ بہت ہی افسوسناک ہیں اور یہ سب دیکھ کر ہم بہت پریشان بھی ہیں، لہذا ہم اہلیان کراچی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ گھروں میں محفوظ رہیں اور کسی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔



وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں اور اپنے دوستوں یا پھر کسی دیگر محفوظ مقام پر پناہ لیں۔

بعد ازاں گزشتہ روز میچ ختم ہونے کے بعد بھی وسیم اکرم نے کراچی کے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ عام دنوں میں پانی کوترسنے والا شہر کراچی اب پانی میں ڈوبا ہوا ہے، میں اپنی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے اہلیان کراچی سے ہمدردی کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں