افغان فوج کی فضائی کارروائی میں 11 طالبان ہلاک

فضائی کارروائی میں طالبان کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، افغان فوج


ویب ڈیسک August 31, 2020
فضائی کارروائی میں طالبان کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، افغان فوج۔ فوٹو : فائل

افغان فوج کی صوبہ فریاب میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں افغان فوج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے، افغان فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فضائی کارروائی ضلع قرمہ قل میں کی گئی جہاں طالبان کا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

افغان فوج کی جانب سے طالبان پر حملے سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جب کہ طالبان کی جانب سے ابھی تک افغان فوج کی فضائی کارروائی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔