بلاول اور آصفہ نے تحریک انصاف کے مہنگائی کیخلاف احتجاج کی حمایت کردی

مہنگائی کے خلاف احتجاج درست اقدام ہے،بلاول،صحت مند معاشرے کے لیے سیاسی ایجنڈے سے ہٹ کر بات کرنا ہو گی،آصفہ

مہنگائی کے خلاف احتجاج درست اقدام ہے،بلاول،صحت مند معاشرے کے لیے سیاسی ایجنڈے سے ہٹ کر بات کرنا ہو گی،آصفہ۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کے احتجاج اور ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے عمران خان کی حمایت کر دی ہے۔


بلاول نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف عمران خان کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، ملک میں جس طرح مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے تحریک انصاف کا اس کے خلاف احتجاج درست اقدام ہے، اس میں کوئی شک نہیں حکو مت مہنگائی اور بیروزگاری کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔آصفہ بھٹو نے بھی اپنے ٹویئٹر پیغام میں کہا کہ کہ وہ خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کیلیے عمران خان کی حمایت کرتی ہیں۔

صحت مند معاشرے کے لیے سیاسی ایجنڈے سے ہٹ کر بات کرنا ہو گی۔ صحت کے معاملے میں سیاسی اختلافات خاطر میں نہیں لانے چاہئیں۔ ادھر تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے آصفہ بھٹو کی انسداد پو لیو مہم اور بلاول بھٹو کی جانب سے مہنگائی کی خلاف احتجاج کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پر پاکستانی کو ہمارے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے۔
Load Next Story