پشاور چڑیا گھر میں افریقین ٹائیگر کے ہاں بچوں کی پیدائش

بچے تندرست اور صحتمند ہیں، کچھ دنوں بعد عوام کو دیکھنے کا موقع دیا جائیگا، ڈائریکٹر چڑیا گھر


ویب ڈیسک August 31, 2020
بچے تندرست اور صحتمند ہیں، کچھ دنوں بعد عوام کو دیکھنے کا موقع دیا جائیگا، ڈائریکٹر چڑیا گھر

چڑیا گھر میں افریقین ٹائیگر کے ہاں دو بچوں کی پیدائش نے چڑیا گھر کی رونق میں اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے چڑیا گھر میں دو نئے مھمانوں کی آمد سے چڑیا گھر کی رونق میں اضافہ ہو گیا، چڑیا گھر میں افریقین ٹائیگر کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر پشاور کے مطابق بچے تندرست اور صحتمند ہیں، کچھ دنوں بعد عوام کو دیکھنے کا موقع دیا جائیگا ، پشاور زو میں 7 ماہ کے دوران 24 جانور اور 400 پرندے پیدا ہوئے ،نئے مہمانوں میں نایاب نسل کے جانور بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔