سعودی عرب پر ڈرون اور بارودی کشتی کے حملے ناکام

حوثیوں باغیوں نے بارودی مواد سے بھرے ڈرون کے ذریعے ابہا ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی


ویب ڈیسک August 31, 2020
حوثیوں باغیوں نے بارودی مواد سے بھرے ڈرون کے ذریعے ابہا ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی

عرب فوجی اتحاد نے سعودی عرب پر ہوائی اور سمندری دو حملے ناکام بنادیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک حملہ سعودی عرب کے شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر کیا گیا۔

یمن کے حوثیوں باغیوں نے بارودی مواد سے بھرے ڈرون کے ذریعے ابہا ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم عرب فوجی اتحاد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

مار گرائے جانے والے ڈرون کے کچھ ٹکرے ابہا ائرپورٹ پر بھی گرے تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس واقعے کے باوجود ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہوئی اور معمول کے مطابق جاری رہی۔

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالی نے بتایا کہ اتحاد نے حوثی باغیوں کا بارودی کشتی سے کیا جانے والا حملہ بھی ناکام بنادیا۔

کرنل ترکی المالی نے کہا کہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب میں ریموٹ سے کنٹرول ہونے والی ڈرون کشتی کے ذریعے حملے کی کوشش کی لیکن فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے کشتی کو بھی ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا گیا۔

ترجمان عرب فوجی اتحاد کے مطابق یہ کشتی علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور بحری جہازوں عالمی تجارت کے لیے بھی خطرہ تھی۔

واضح رہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے یمن کی حکومت پر قبضہ کرلیا ہے اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب فوجی اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں