سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونا بڑھ کر 117400 روپے اور دس گرام سونا 100652 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 8ڈالر بڑھ کر1969ڈالر کی سطح پرآگئی۔ (فوٹو : فائل)

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر اضافے کے بعد 1969 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1969 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب مقامی صرافی مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 17 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 652 روپے ہوگئی۔

 

 
Load Next Story