بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی چل بسے
دماغی سرجری سے قبل ان میں کورونا وائرس کی تشیخص بھی ہوئی تھی
HONG KONG:
بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں انہیں دماغ کی ایک سرجری کے لیے نئی دہلی کے آرمی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔ دماغی سرجری کے بعد پھپھڑوں میں پھیلنے والے انفیکشن کے باعث وہ جاں بر نہ ہوسکے۔
پرناب مکھر جی بھارت کے تیرہویں صدر تھے جو 2012 سے 2017 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کا تعلق انڈین نیشنل کانگریس سے تھا۔ 1935 میں مغربی بنگال کے ایک گاؤں مراتی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد بھی کانگریس پارٹی کے متحرک کارکن تھے۔ مکھر جی نے 1969 میں اپنے سیاسی کرئیر کا آغاز کیا۔ اندرا گاندھی نے مکھر جی پارٹی کی نمایاں ذمے داریوں پر فائز کیا۔ وہ بھارت میں امور خارجہ، خزانہ اور دفاع کے وزارتوں جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔