زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر تنزلی کا شکار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 87 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی


Ehtisham Mufti August 31, 2020
پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 167روپے اور اوپن مارکیٹ میں 168 روپے سے نیچے آگئی۔ فوٹو: فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تنزلی کا شکار رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برآمدی شعبوں کی جانب سے ڈالر بھنانے کا عمل تیز ہونے اور آنے والی زرمبادلہ کی برآمدی آمدنی کی پیشگی فروخت بڑھنے سے پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں کوامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 167 روپے سے بھی نیچے آگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 168 روپے سے نیچے آگئی۔ پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 87 پیسےکی کمی سے 166 روپے 23 پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر قدر میں 2 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ گھٹ کر167 روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہونے کے بعد پاکستانی روپیہ پر دباؤ گھٹ گیا ہے، جب کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے اطمینان بخش ذخائر اور معاشی اشاریوں میں مثبت علامات ظاہر ہونے کے انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اسی طرح سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سےترسیلات زر کی ریکارڈ آمد، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونےسے بیرونی کھاتوں کا بحران ختم ہونے جیسے عوامل بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ کو مضبوط اور امریکی ڈالرکو تنزلی سے دوچارکررہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں