علاقائی سالمیت کیلئے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شاہ محمود قریشی
حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، وزیر خارجہ کی سعودی سفیر سے ملاقات میں گفتگو
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا۔
اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں، حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری آبادیوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ سعودی حکومت کورونا وبا کی صورت حال میں بہتری کے بعد ملازمتوں سے برخاست کیے گئے پاکستانی ورکرز کی واپسی اور روزگار کی دوبارہ فراہمی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرے گی۔