
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق شہر میں ممکنہ بارشیں برسانے والا مون سون سلسلہ شہر سے گزرکرجنوبی پنجاب کی جانب منتقل ہوچکا ہے۔ اب سسٹم کے تحت گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کا امکان نہیں ہے،تاہم صبح اوررات کے وقت بونداباندی،پھواراورچند علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ان کے مطابق مذکورہ سسٹم کے تحت تھرپارکر میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 31.8 جبکہ کم سے کم 28.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ نمی کاتناسب صبح کے وقت 85 اورشام کو75 فی صد رہا۔ سمندر کی جنوب مغربی ہواوں کی رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کوشہر کا مطلع ابرآلودرہنے جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ پارہ 30سے32ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔