کراچی کا چھٹا مون سون سسٹم جنوبی پنجاب چلا گیا

تیزبارشوں کا امکان نہیں، صبح و رات ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter August 31, 2020
تیزبارشوں کا امکان نہیں، صبح و رات ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات . فوٹو : فائل

شہر قائد میں متوقع بارشوں کا سبب بننے والاچھٹا مون سون سسٹم بارش برسائے بغیرجنوبی پنجاب کی جانب چلا گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق شہر میں ممکنہ بارشیں دینے والا مون سون سلسلہ شہر سے گذر کرجنوبی پنجاب کی جانب چلا گیا ہے، اب سسٹم کے تحت گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کا امکان نہیں تاہم صبح اور رات کے وقت بونداباندی، پھوار اور چند علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ مذکورہ سسٹم کے تحت تھرپارکر میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 31.8 جب کہ کم سے کم 28.5ڈگری ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب صبح کے وقت 85اورشام کو75فیصد رہا، سمندر کی جنوب مغربی ہواوں کی رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں، منگل کوشہر کا مطلع ابرآلود رہنے جب کہ ہلکی بارش کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 30سے32ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں