کراچی اولڈ سٹی ایریا کی 22 ہزار دکانوں میں برساتی پانی داخل تاجروں کو کروڑوں کا نقصان
کورونا وبا سے زیادہ نقصان بارش کے پانی کی نکاسی نہ کرنے سے ہوا، کراچی تاجر اتحاد
ISLAMABAD:
شہر میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے بعد اولڈ سٹی ٹریڈنگ ایریا میں برساتی پانی رکے رہنے کے باعث علاقے کی 60 سے زائد مارکیٹوں کی 22 ہزار سے زائد دکانوں میں پانی داخل ہوگیا اور تاجروں کے کروڑوں روپے تباہ ہوگئے۔
پیرکو مارکیٹس کھلتے ہی دکان دار اپنی مدد آپ کے تحت اپنی اپنی دکانوں سے برساتی اور گٹر کا پانی نکالنے میں مصروف رہے۔ پانی کے سبب تاجروں نہ صرف کروڑوں روپے کا مال تباہ ہوگیا بلکہ پیر کو اولڈ سٹی ایریا میں تجارتی سرگرمیاں بھی بحال نہ ہوسکیں۔
کراچی تاجراتحاد اولڈ سٹی ایریا کے صدر ایس ایم عالم نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا میں ملک کی سب بڑی تھوک اور قدیم کپڑے کی اقبال کلاتھ مارکیٹ اور شاہ عالم مارکیٹ کے بیوپاری برساتی پانی دکانوں اور گوداموں میں داخل ہونے تباہ وبرباد ہوگئے ہیں، کروڑ پتی تاجر بھاری نقصان کی وجہ سے سڑکوں پر آگئے ہیں، بارش رکے ہوئے 90 گھنٹے ہوچکے ہیں لیکن متعلقہ ذمہ دار ادارے اولڈسٹی ایریا سے پانی کی نکاسی کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی ہردکان اور گودام میں برساتی اور گٹر کا پانی داخل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر پہلے کورونا وبا سے متاثر تھے لیکن اب اس سے زیادہ انہیں بارشوں کے بعد پانی کی نکاسی نہ کرکے معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہے، برساتی پانی نے ہزاروں دکان داروں کا کروڑوں کا مال ستیاناس کردیا ہے۔