افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں پاکستان

 سیاسی تصفیہ ہی واحد راستہ ہے،کابل میں ایکشن پلان برائے امن پر دوسرا جائزہ اجلاس


Numainda Express September 01, 2020
 سیاسی تصفیہ ہی واحد راستہ ہے،کابل میں ایکشن پلان برائے امن پر دوسرا جائزہ اجلاس (فوٹو : فائل)

پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے جب کہ ایک وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی پر دوسرا جائزہ اجلاس کابل میں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق سیکریٹری خارجہ امور سہیل محمود کی قیادت میں سینئر دفتر خارجہ حکام نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ میرواعظ ناب نے افغانستان کی نمائندگی کی، اجلاس میں پاک افغان تعلقات کی تمام جہتوں کا جائزہ لیا گیا۔

پولیٹیکو ڈپلومیٹک ورکنگ گروپ میں پاکستان نے باضابطہ اعلی سطح کے تبادلوں، ایپٹیکا، جے ای سی سمیت موجودہ میکانزم کے استعمال ، معاشی شراکت میں اضافہ اور عوام سے عوام کے تبادلے کو تیز کرنے پر توجہ دی گئی۔

مہاجر ورکنگ گروپ نے پاکستان میں افغان مہاجرین سے متعلق تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کیا پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ امن اور مفاہمتی عمل سے افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کو ممکن بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں