ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے، این سی اوسی


ویب ڈیسک September 01, 2020
ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار 028 ٹیسٹ ہو چکے، این سی او سی: فوٹو: فائل

ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 300 نئے کیسزاور4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 300 نئے کیسزاور4 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار149 اورمجموعی اموات کی تعداد 6298 ہوگئی۔

ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 8881 ہے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دولاکھ 80 ہزار970 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار469، دوسرے نمبرپرپنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار832، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 36118، بلوچستان میں تعداد 12879، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15649، آزاد جموں وکشمیر2299 اورگلگت میں 2903 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار 028 ٹیسٹ ہو چکے، ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 92 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار044 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اورہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |