ڈی آئی خانگرہ داد پولنگ اسٹیشن پردستی بم حملہ2 افراد زخمی

رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد پولنگ اسٹیشن میں گھسے،پولنگ عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا


ویب ڈیسک December 15, 2013
پولنگ اسٹیشن خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 67 میں انتخابات کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گرہ گل داد پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی کے ساتھ قائم پولنگ اسٹیشن پر رات کو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ، پولنگ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔تاہم پولیس نے دستی بم حملے کی تصدیق سے انکار کردیا۔

تحصیل کولاچی کا یہ پولنگ اسٹیشن خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 67 میں انتخابات کے لیے قائم کیا گیا ہے،نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا کہنا تھا کہ اس حلقے میں انتخابات کے موقع پر تخریب کاری کا خطرہ ہے،علاقہ وزیرستان کے قریب اورانتہائی حساس علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

تحریک انصاف کے آنجہانی صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈا پور جو اس نشست سے منتخب ہوئے تھے،وہ بھی ایک خود کش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔اسرار اللہ گنڈا پور کے جاں بحق ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی جس پر انتخابات ہورہے ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق یہ بیابان علاقہ ہے جہاں سڑکیں بالکل کچی ہیں اور کچی سڑکوں کے باعث سکیورٹی فورسز کو بھی علاقے میں پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |