شوگر کمیشن رپورٹ وفاقی حکومت کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دی تھی جس پر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا


ویب ڈیسک September 01, 2020
سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دی تھی جس پر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ (فوتو، فائل

سپریم کورٹ میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کی اپیل پر 3 رکنی بینچ تشکیل دیا جس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں جب کہ بینچ 2 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |