ایکسپریس ڈیجیٹل کی سب ایڈیٹرورشہ شاہد کو ’پی ایچ ڈی‘ ڈگری ایوارڈ

ورشہ شاہد الدین کا پی ایچ ڈی، ایکسپریس ڈیجیٹل اورایکسپریس میڈیا گروپ کے لیے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں


ویب ڈیسک September 01, 2020
2017 میں اسی تحقیق کو مزید وسعت دے کر وہ پی ایچ ڈی میں اینرول ہوگئیں۔

جامعہ کراچی نے گزشتہ روز پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے طالب علموں سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ورشہ شاہدالدین کو شعبہ ابلاغِ، جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ان کا موضوع ''پاکستان میں آن لائن صحافت کا تقابلی جائزہ'' تھا۔

واضح رہے کہ ورشہ شاہد گزشتہ پانچ سال سے ایکسپریس میڈیا گروپ کی اُردو ویب سائٹ ''ایکسپریس ڈاٹ پی کے'' (express.pk) سے بطورسب ایڈیٹروابستہ ہیں۔ اپنے سات سالہ صحافتی کیریئر میں وہ بطورِ خاص ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہی مختلف النوع ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں جن میں خبرسازی سے لے کر بلاگ نگاری اورسوشل میڈیا تک، تقریباً تمام شعبہ جات آجاتے ہیں۔

آن لائن صحافت سے اسی دلچسپی کی بناء پر آپ 2014 میں پاکستان میں آن لائن صحافت کے حوالے سے ایم فل میں اینرول ہوئیں۔ 2017 میں اسی تحقیق کو مزید وسعت دے کر وہ پی ایچ ڈی میں اینرول ہوگئیں اور شعبہ ابلاغِ عامّہ، جامعہ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرفوزیہ ناز کی نگرانی میں اپنا ابتدائی کام آگے بڑھایا۔

اپنی پی ایچ ڈی سپروائزر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز کے علاوہ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد زبیری سے بھی رہنمائی حاصل کی۔ پی ایچ ڈی مکمل ہونے سے پہلے ہی ورشہ شاہد کے دومقالہ جات شائع بھی ہوچکے ہیں۔ ورشہ شاہد الدین حکومت جاپان کی خصوصی دعوت پرایک مطالعاتی دورہ بھی کرچکی ہیں۔

پاکستان میں آن لائن صحافت کا تقابل، بہ یک وقت مقداری اور معیاری تجزیئے کا متقاضی تھا جسے انہوں نے دن رات محنت کرکے نہ صرف ممکن بناتے ہوئے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کیا، بلکہ اس کام پر امریکا اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے صحافتی ماہرین سے بھی داد حاصل کی۔



ورشہ شاہد الدین کا پی ایچ ڈی، ایکسپریس ڈیجیٹل اور ایکسپریس میڈیا گروپ کےلیے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں۔ علاوہ ازیں یہ خاص طورپر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی لڑکیوں کےلیے بھی ایک روشن مثال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں