سکینہ سموں کی فلم ’’انتظار‘‘ ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

فلم کی نہ صرف ہدایت کاری سکینہ سموں نے کی ہے بلکہ اسے پروڈیوس بھی انہوں نے ہی کیا ہے


ویب ڈیسک September 01, 2020
اس فلم کی نہ صرف ہدایت کاری سکینہ سموں نے کی ہے بلکہ اسے پروڈیوس بھی انہوں نے ہی کیا ہے فوٹوانٹرنیٹ

KARACHI: اداکارہ سکینہ سموں کی فلم ''انتظار'' نیویارک میں منعقد ہونے والے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔

''ڈر سی جاتی ہے صلہ'' اور ''نظر بد'' سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ سکینہ سموں کی فلم ''انتظار'' طویل انتظار کے بعد اب نیویارک میں منعقد ہونے والے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔

سکینہ سموں نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری شیئر کی کہ ان کی فلم ''انتظار'' کا ورلڈ پریمیئر ہونے جارہا ہے۔ اس فلم کی نہ صرف ہدایت کاری سکینہ سموں نے دی ہے بلکہ اسے پروڈیوس بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔

https://twitter.com/SakinaSamo/status/1300079969956229120

فلم کی کہانی خاندانی رشتوں کے گرد گھومتی ہے جس میں بوڑھے ماں باپ کو اپنے بچوں کا انتظار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 15 واں ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 سے 13 ستمبر کے دوران امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ فلم ابتدا میں رواں سال 20 مارچ کو ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وبا کے باعث اس کی ریلیز کو موخر کردیا گیاتھا۔ سکینہ سموں نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ لنک بھی شیئر کیا ہے جہاں سے فلم کو آن لائن دیکھا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں