طورخم سرحد کے قریب افغان کسٹم ہاؤس میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک کئی زخمی

دھماکے سے کسٹم آفس کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 15, 2013
دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کو روک دیا گیا۔ فوٹو: فائل

طورخم سرحد کے قریب افغان کسٹم ہاؤس میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق طورخم سرحد سے ملحقہ افغان حدود میں واقع کسٹم ہاؤس میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر جلال آباد منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے اس کی آواز کافی دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے کسٹم آفس کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں