اسرائیل سے تعلقات بحال کرکے متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام سے غداری کی ایران

ہوسکتا ہے گٹھ جوڑ زیادہ عرصے نہیں چلے لیکن امارات کے دامن پر یہ بدنما داغ ہمیشہ لگا رہے گا، آیت اللہ خامنہ ای


ویب ڈیسک September 01, 2020
امارات کے دامن پر یہ داغ ہمیشہ لگا رہے گا، آیت اللہ خامنہ ای فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرکے عالم اسلام سے غداری کی اور فلسطینیوں کو دھوکا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر متحدہ عرب امارات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو عالم اسلام سے غداری قرار دیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ زیادہ عرصے نہیں چل سکے گا لیکن متحدہ عرب امارات پر یہ بدنما ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے صیہونی حکومت کو مشرق وسطیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی اور مظلوم فلسطینیوں کے دکھوں کو بھول گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کی پہلی براہ راست پروازعرب امارات کی سرزمین پر اُتر گئی

ایران کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام ہمیشہ کے لئے رسوائی کا باعث بنے گا، مجھے امید ہے وہ خواب غفلت سے جاگیں گے اور اپنے کیئے ہوئے کام کی تلافی پر مجبور ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کے بعد اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز دبئی پہنچ گئی جس میں امریکی صدر کے داماد اور سینیئر مشیر جیراڈ کشنر، امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برین، اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر بن شبات بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں