پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کیجائے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
جماعت اسلامی کے طالبان، القاعدہ اوردیگر دہشت گرد تنظیموں سے گہرے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، رابطہ کمیٹی
لاہور:
ایم کیوایم کی رابطہ نے کہا ہے کہ پاکستان کودہشت گردی سے پاک اورمحفوظ ملک بنانے کیلئے جماعت اسلامی پر فی الفورپابندی لگائی جائے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پوری دنیاجانتی ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، بھوٹان ، افغانستان ،افغانستان ، شام، ایران، لبنان اور دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں مستقل مصروف ہے۔ جماعت اسلامی کے طالبان، القاعدہ اوردیگر دہشت گرد تنظیموں سے گہرے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ جماعت اسلامی کے اہم ارکان غیرملکی دہشت گردوں کے ساتھ مل کرپاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ جنگ میں بھی ملوث ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان تمام تر حقائق کی روشنی میں پوری قوم کے متفقہ مطالبہ کے باوجوداب تک نہ تو جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ پرپابندی لگائی گئی ہے اور نہ ہی جماعت اسلامی کے ان بڑے بڑے رہنماؤں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں جو دہشت گردی کے کیمپ چلا رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے اپیل کی کہ وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار جماعت اسلامی پر فی الفور پابندی عائد کریں تاکہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک، پرامن اور محفوظ ملک بنایا جاسکے۔