4 حلقوں میں دھاندلی کے حوالے سے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق درخواست کی سماعت کل ہوگی

چیف جسٹس منچھر جھیل الودگی کیس، وفاقی محتسب تقرری کیس اور ای او بی آئی اسکینڈل کیس کی بھی سماعت کریں گے۔


ویب ڈیسک December 15, 2013
پیر سے 3 دیگر بنچ لاہور کراچی اور پشاور میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل عمران خان کی جانب سے 4 حلقوں میں دھاندلی کے حوالے سے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کل چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل تین رکنی بنچ عمران خان کی جانب سے چار حلقوں میں دھاندلی کے حوالے سے ووٹوں کی تصدیق کرے گا، اس کے علاوہ یہی بنچ منچھر جھیل الودگی کیس، وفاقی محتسب تقرری کیس اور ای او بی آئی اسکینڈل کیس کی بھی سماعت کرے گا۔

دوسری جانب جسٹس ناصر الملک اور جسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل ایک اور بنچ اسلام آباد میں ہی مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ 3 دیگر بنچ لاہور کراچی اور پشاور میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے حلف اٹھاتے ہی پرنسپل سیٹ پر سارے بنچ رکھنے کی بجائے مختلف سپریم رجسٹری میں بنچ قائم کئے ہیں جس سے دیگر شہروں میں زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں