سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں مزید اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت  117700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 100909 روپےہوگئی


ویب ڈیسک September 01, 2020
عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 21ڈالر بڑھ کر1990ڈالر کی سطح پرآگئی۔ فوٹو:فائل

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1990 ڈالر پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں منگل کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 17 ہزار700 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 9090 روپے پر پہنچ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں