پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں 9 مریضوں کو اس جان لیوا بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 5 جبکہ راولپنڈی ،شیخوپورہ اور وہاڑی میں ایک ایک مریض میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ، اس کے علاوہ ایک مریض کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی ہے۔ اس طرح صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار620 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ دو برس قبل لاہور میں ایک سو سے زائد افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے تاہم رواں برس جانی نقصان انتہائی کم ہوا ہے۔