لاہور پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار620 ہوگئی ہے، محکمہ صحت پنجاب


ویب ڈیسک December 15, 2013
کہ دو برس قبل لاہور میں ایک سو سے زائد افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے فوٹو:فائل

پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں 9 مریضوں کو اس جان لیوا بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔


محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 5 جبکہ راولپنڈی ،شیخوپورہ اور وہاڑی میں ایک ایک مریض میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ، اس کے علاوہ ایک مریض کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی ہے۔ اس طرح صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار620 ہوگئی ہے۔


واضح رہے کہ دو برس قبل لاہور میں ایک سو سے زائد افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے تاہم رواں برس جانی نقصان انتہائی کم ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں