نیلسن منڈیلا آبائی گاؤں میں سپرد خاک آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت
نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
MULTAN:
جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو ان کے آبائی گاؤں میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیلسن منڈیلا کی میت ملک کے مختلف شہروں میں عوامی دیدار کے بعد ان کے آبائی شہر پہنچائی گئی جس کے بعد نیلسن منڈیلا کے تابوت کو پولیس اور ملٹری اہلکاروں کی سیکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے قافلے میں ان کے آبائی گھر لے جایا گیا۔ ان کی آخری رسومات آمیں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران مختلف فوجی دستے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے جبکہ تھیمبو برادری نے نیلسن منڈیلا کے لئے روایتی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات پر منظور مدح سرائی کی گئی اس دوران آنجہانی لیڈر کے تابوت کو شیر کی کھال سے ڈھانپا گیا جبکہ مقامی عقائد کے تحت ان کی روح سے گفتگو سے بات کرنے کے لئے ان کے خاندان کا ایف فرد بھی تابوت کے ساتھ ساتھ رہا۔ آخری رسومات کے بعد انہیں پوری سرکاری اعزاز میں ان کے آبائی گاؤں میں سپرد کاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا 5 دسمبر کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے اور 10 روز تک انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔