ریلوے کالونی سے اغوا ہونےوالی 7 سالہ بچی بازیاب ملزم گرفتار

بچی کو اغوا کرنے والا ملزم جوتے پالش کرنےکا کام کرتا ہے، ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ


ویب ڈیسک September 01, 2020
بچی کو اغوا کرنے والا ملزم جوتے پالش کا کام کرتا ہے، ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ۔ فوٹو: فائل

پولیس نے 24 اگست کو ریلوے کالونی سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی لاریب کو بازیاب اورملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 24 اگست کو اغوا ہونے والی بچی لاریب کو سی ٹی ڈی سی آئی اے اور دیگر پر مشتمل ٹیم نے بازیاب کرالیا ہے، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ بعدازاں بازیاب ہونے والی بچی کو پولیس نے والدین کے حوالے کردیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ بچی کو اغوا کرنے والا ملزم جوتے پالش کرنے کا کام کرتا ہے۔ ملزم پہلے بھی بچوں کو اغوا کر چکا ہے اس ضمن میں ملزم بچی کے اغوا میں 2015 میں بھی سزا کاٹ چکا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اغوا ہونے والی بچی کی بحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بچی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں