بھارت دراندازی سے باز رہے ورنہ امن معاہدے کو نقصان پہنچے گا چین

بھارتی فوج نے ایل اے سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پینگونگ جھیل کے علاقے میں دراندازی کی، چین


ویب ڈیسک September 01, 2020
بھارتی فوج نے ایل اے سی پر اشتعال انگیزی کی، چین (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: چین نے بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا دراندازی سے باز رہے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو شدید نقصان پہنچے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کی جانب سے ایک سخت بیان میں بھارت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی سرحدی فوجیوں کو ایل اے سی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے باز رکھے۔

چینی سفارت خانے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے سرحدی فوجیوں نے چینی علاقے پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے میں دراندازی کی۔بھارت اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلائے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو نقصان پہنچے گا۔

گزشتہ روز بھارتی وزارت دفاع نے چین پر ایل اے سی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے پر بھارتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو پسپا کر دیا۔

دونوں جانب سے متضاد بیانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے تاہم گلوان سے شروع ہونے والے سرحدی تناؤ نے چین اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا کردی ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں