مشیر وزیراعلی پنجاب جاوید اختر انصاری کے گھر پر فائرنگ

گھر پر فائرنگ آصف نامی شخص نے کی جو جرائم پیشہ عناصر کا سرغنہ ہے، جاوید اخترانصاری


Iqbal Shaikh/ September 01, 2020
آصف نامی شخص کو مخالفین میرے خلاف استعمال کر رہے ہیں، جاوید اختر انصاری۔ فوٹو:ایکسپریس

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر جاوید اخترانصاری کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ جاوید اخترانصاری کے ملتان میں واقع گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، تاہم جاوید اختر انصاری یا ان کے اہل خانہ میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔



جاوید اختر انصاری کا کہنا ہے کہ گھر پر فائرنگ آصف نامی شخص نے کی جو جرائم پیشہ عناصر کا سرغنہ ہے، آصف کو مخالفین بھی میرے خلاف استعمال کر رہے ہیں، اس سے قبل بھی مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں