پی آئی اے میں احتسابی عمل تیز 74 ملازم برخاست

فرائض میں غفلت اور جرائم میں ملوث عناصرکی پی آئی اے میں کوئی جگہ نہیں، ترجمان


Staff Reporter September 01, 2020
فرائض میں غفلت اور جرائم میں ملوث عناصرکی پی آئی اے میں کوئی جگہ نہیں، ترجمان. فوٹو : فائل

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) میں احتسابی عمل تیز ہوگیا جس کے تحت اگست 2020 میں 74 ملازمین کو برخاست کیا گیا۔

پی آئی اے میں احتسابی عمل میں تیزی سے جاری ہے اور اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق اگست 2020 میں 74 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔ برخاست ملازمین جعلی تعلیمی اسناد، فرائض سےغفلت، املاک کونقصان پہنچانا، رشوت ستانی اسمگلنگ اور منشیات کے استعمال میں ملوث تھے جب کہ 4 ملازمین کی تنزلی ہوئی اور 11 کو مختلف سزائیں بھی دی گئیں۔ اس سے قبل جون میں 41 اور جولائی میں 62 ملازمین کو برخاست کیا جاچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے میں احتسابی عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ ادارے کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جاسکے،عرصے سے التوا کا شکار انکوائریاں اور تحقیقات کو جلد مکمل کیا جارہا ہے، پی آئی اے میں فرائض سے غفلت اور جرائم میں ملوث عناصر کی کوئی جگہ نہیں اور ان پر کارروائی پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کا کلیدی حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں