ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی مکمل سندھ حکومت کا اختیار ہے وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ

شہر کراچی کا درد اور ہمدردی رکھنے والا افسر لگانا ہماری ترجیح ہوگا، سید ںاصر حسین شاہ


Staff Reporter September 02, 2020
شہر کراچی کا درد اور ہمدردی رکھنے والا افسر لگانا ہماری ترجیح ہوگا، سید ںاصر حسین شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی مکمل طور پر صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔

ناصر حسین شاہ کے مطابق حکومت سندھ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کررہی ہے اور جلد حتمی فیصلے سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق یا اپوزیشن سے کسی قسم کی مشاورت کی کوئی آئینی پابندی نہیں ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر کراچی کا درد اور ہمدردی رکھنے والا افسر لگانا ہماری ترجیح ہوگا جس کو شہر کے مسائل اور معاملات سے آگہی کے ساتھ عوامی تکالیف کا اندازہ بھی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |