ن لیگ کی حکومت 22 دسمبر کے احتجاج سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری

لاہور کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، عمران خان قومی لیڈر ہیں جہاں چاہیں جلسہ کر سکتے ہیں، شیریں مزاری۔

پرویز رشید عمران خان پر تنقید سے پہلے اپنا سیاسی قد بڑھائیں، شیریں مزاری. فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی خاتون ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تحریک انصاف کے 22 دسمبر کے سونامی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔


وزیراطلاعات پرویز رشید کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر22 دسمبر کے احتجاج کے حوالے سے کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مہنگائی قومی مسئلہ ہے اور احتجاج ہر جماعت کا بنیادی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ وزیراطلاعات تحریک انصاف کے احتجاج سے ڈر گئے ہیں اس لئے اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں، لاہور کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، عمران خان قومی لیڈر ہیں جہاں چاہیں جلسہ کر سکتے ہیں، پرویز رشید عمران خان پر تنقید سے پہلے اپنا سیاسی قد بڑھائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو لاہور میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب بلدیاتی انتخابات میں سیٹوں کا لالچ دے کر عوام کو سڑکوں پر لا رے ہیں لیکن حکومت تحریک انصاف کی سونامی کو مال روڈ کی پیالی میں بند کر دے گی۔
Load Next Story