پاک افغان پارلیمنٹیرین کا ایک دوسرے کی سلامتی کیخلاف اقدامات نہ اٹھانے پراتفاق

دونوں ممالک پرتشدد اور آمرانہ اقدامات کی مخالفت کریں گے،افغان امن کانفرنس کا اعلامیہ

اسلام آباد میں 2 روز تک جاری رہنے والی امن کانفرنس میں پاک افغان پارلیمنٹیرینز اورماہریں نے شرکت کی۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کی سلامتی اور استحکام کے خلاف اقدامات نہ اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔



وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 2 روزہ افغان امن کانفرنس اختتام پزید ہوگئی، کانفرنس میں دونوں ممالک کے پارلیمنٹیرینز اور ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک دوسرے کی جمہوری روایات، آئین اور اداروں کا احترام کیا جائے گا جب کہ دونوں ممالک پرتشدد اور آمرانہ اقدامات کی مخالفت کریں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے امن اور مفاد عامہ کے لئے اقدامات کے علاوہ ایک دوسرے کے استحکام کی کوشش کی جائے گی۔


واضح رہے کہ 2014 میں افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد خطے کی صورتحال کے حوالے سے صف بندی کی جارہی ہے، اسی سلسلے میں افغان پارلیمنٹیرین پاکستان جب کہ افغان صدر حامد کرزئی ان دنوں بھارت میں ہیں۔
Load Next Story