کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں میچ میں فیصلے خود کرتا ہوں بابراعظم
غلطیوں سے سیکھیں گے البتہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا پہلا ٹیسٹ ہارنے کا بہت دکھ ہے، کپتان ٹی ٹوئنٹی
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں کی گئی غلطیوں سے سیکھیں گے البتہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا پہلا ٹیسٹ ہارنے کا بہت دکھ ہے۔
مانچسٹر سے وڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق حیدر علی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو جگہ دی ، حیدر علی بہت باصلاحیت ہے، انہوں نے آؤٹ اسٹینڈنگ بیٹنگ کی جب کہ وہاب ریاض کا اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے دونوں میچوں میں سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا ، شعیب ملک کو بیٹنگ کے لئے نہ بھیجنے کا مطلب ان پر عدم اعتماد نہیں جب کہ کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ، فیصلے خود کرتا ہوں، دورہ انگلینڈ میں کی گئی غلطیوں سے سیکھیں گے البتہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا پہلا ٹیسٹ ہارنے کا بہت دکھ ہے۔
سرفراز احمد کی جانب سے عماد وسیم کی بولنگ پر معین علی کا اسٹمپ مس کیے جانے سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ رضوان کی پرفارمنس کی وجہ سے سرفراز کو شامل کرنا مشکل فیصلہ تھا، چانس مس ہو جاتے ہیں لیکن سرفراز کا ماضی شاندار ہے۔
واضح رہے پاکستان دستہ آج رات خصوصی پرواز پر انگلینڈ سے لاہور پہنچے گا، قومی ٹیم کی اگلی مصروفیت اکتوبر میں لاہور میں زمبابوے کے خلاف سیریز ہو گی، بابر اعظم ، عماد وسیم اور شاہین آفریدی کائونٹی کرکٹ کی وجہ سے واپس نہیں آئیں گے جب کہ شعیب ملک انگلینڈ میں رکیں گے اور وقار یونس وہیں سے آسٹریلیا چلے جائیں گے۔