چڑیا نے کرکٹ کی بڑی خبریں دی ہیں وقت آنے پر ایکشن ہو گا چیرمین پی سی بی

بورڈ میں 960 افراد ہیں جبکہ کام 60 سے ہو سکتا ہے، نجم سیٹھی کی پریس کانفرنس

عثمان شنواری کو کپتان مصباح الحق کے کہنے پر ٹیم میں شامل کیا گیا، نجم سیٹھی۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور:

پی سی بی کے عبوری چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چڑیا نے کرکٹ کی بڑی خبریں دی ہیں مگر وقت آنے پر ایکشن ہو گا، بورڈ میں 960 افراد ہیں جبکہ کام 60 سے ہو سکتا ہے۔



کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نےکہا کہ وہ 3 دن میں پی سی بی کے آئین کے مطابق الیکشن کرا سکتے ہیں، چڑیا نے کرکٹ کی بڑی خبریں دی ہیں، وقت آنے پر ایکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقل کیا گیا تو ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کر دوں گا، حفیظ کی کپتانی کے بارے میں فیصلہ سلیکٹرز کریں گے، فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے، اسی لئے عبدالرزاق اور شعیب ملک کو واپس بلایا گیا تھا۔


نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹیم اور کپتان پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ عثمان شنواری کو کپتان مصباح الحق کے کہنے پر ٹیم میں شامل کیا گیا، اگر بورڈ کوشش نہ کرتا تو جنوبی افریقہ کا دورہ ختم ہو جاتا۔

Load Next Story