مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے آفیسر کی سرکاری پستول سے خودکشی

2007 سے تاحال خودکشی یا آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعدد 468 ہوگئی


ویب ڈیسک September 02, 2020
گزشتہ دوماہ میں کودکشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے آفیسر نے خود کو سرکاری پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بھدرواہ میں سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر نے فوجی اڈے میں اپنی رائفل سے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ ساتھی اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں ملٹری اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج آفیسر نے دم توڑ دیا۔

سرکاری پستول سے خودکشی کا یہ واقعہ 33 بٹالین ہیڈ کوارٹر بھدرواہ میں پیش آیا۔ تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ آفیسر کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تفتیش کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور 2007 سے تاحال خودکشی یا آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والے اہکاروں کی تعدد 468 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں