امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک September 02, 2020
وزارت داخلہ نے امریکی خاتون شہری سنتھیا ڈی رچی کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کردی

وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی خاتون شہری سنتھیا ڈی رچی کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 15 دن میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے ویزے کی معیاد 31 اگست تک ختم ہوگئی تھی۔ انہوں نے ویزے میں توسیع کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون کا سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کا الزام

سنتھیا ڈی رچی کون ہیں؟

سنتھیا رچی امریکی خاتون شہری ہیں جو پاکستان میں کئی برس گزار چکی ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔ جس کے بعد ان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو سنتھیا رچی کے ویزہ میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق درخواست مسترد کرنے کا ماتحت عدالت کا ایک فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |