مزید 60 ہزارمیٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ گئی آٹا سستا ہونے کا امکان

درآمدی گندم مارکیٹ میں آنے سے آٹا 3 روپے فی کلو سستا ہونے کی توقع ہے، وزارت غذائی تحفظ


ویب ڈیسک September 02, 2020
درآمدی گندم کا تیسرا جہاز 8 ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچے گا، وزارت غذائی تحفظ۔ فوٹو:فائل

درآمدی گندم کا دوسرا بحری جہاز یوکرائن سے 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لیکر کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

وزارت غذائی تحفظ کے حکام کے مطابق درآمدی گندم کا دوسرا بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے جس میں یوکرائن سے 60 ہزار میڑک ٹن گندم لائی گئی ہے، درآمدی گندم کے معیار کی چیکنگ کی جائے گی، کوالٹی چیک کے بعد درآمدی گندم کو ریلز کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت غذائی تحفظ کے ملک میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار میڑک ٹن گندم آ چکی ہے، پہلے جہاز کے ذریعے آنے والی 60 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ترسیل ہوچکی ہے ،ابھی تک ملک میں آنے والی درآمدی گندم نجی شعبے نے درآمد کی ہے، درآمدی گندم کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوچکی ہے جب کہ آٹا مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق درآمدی گندم کے بعد کراچی میں گندم 200 روپے فی من سستی ہوئی، آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی آچکی ہے ،مزید 60 ہزار ٹن درآمدی گندم مارکیٹ میں آنے سے آٹا 3 روپے فی کلو سستا ہونے کی توقع ہے، درآمدی گندم کا تیسرا جہاز 8 ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |