سونے کی دیگوں کیلئے شہری کے گھر میں کھدائی کروانے والا جعلی پیر گرفتار

جواہرات کی دیگیں نہ ملنے پر بکرے کا مطالبہ کیا جس پر اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا،


ویب ڈیسک September 02, 2020
دیگ نہ ملنے پر بکر طلب کیا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو طلب کرلیا(فوٹو، فائل)

ڈولفن فورس نے سونے کی دیگوں کا جھانسا دے کر لاکھوں بٹورنے والے نوسر باز پیر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسرپیس نیوز کے مطابق پیر نے رائیونڈ میں شہری عمران کے گھر چھپے خزانے کی نشاندہی کی اور اسے بتایا کہ اس کے گھر میں زیر زمین سونے کی دیگیں موجود ہیں ۔ اہلخانہ نے پیرکے کہنے پر گھر میں کھدائی شروع کر دی لیکن خزانہ نہ ملنے پر جعلی پیر نے جواہرات کی دیگوں کے لیے دو بکروں کی ڈیمانڈ کر دی۔

شہری کا کہنا ہے نوسر بازابتک گھریلو چپقلش و لڑائی جھگڑوں کے خاتمے و خوشحالی کے عوض 4لاکھ بٹور چکا ہے۔ اس بار شک پڑنے پر اس کے اہل خانہ نے شک پڑنے پر اہلخانہ نے 15پر کال کی جس پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

نوسر باز و جعلی پیر رمضان کو تھانہ رائیونڈ کے حوالے کر دیا۔ ملزم مختلف علاقوں میں سادہ لوح و معصوم شہریوں کو پیر بن کر فراڈ میں ملوث رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |