نئے بلدیاتی نظام پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق رائے قائم

نئے بلدیاتی نظام کے آرڈینسس کا نام "پیپلز میٹروپولیٹن آرڈینسس2012" ہوگا


ویب ڈیسک September 06, 2012
نئے آرڈیننسس کے تحت کراچی، حیدراباد، لاڑکانہ، میر پور خاص اور سکھر میں میئراور ڈپٹی میئر تعینات کئے جائیں گے. فوٹو: فائل

سندھ میں بلدیاتی نظام قائم کرنے کے حوالے سےایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے آرڈیننسس کا نام "پیپلز میٹروپولیٹن آرڈیننسس2012" ہوگا۔

نئے آرڈیننسس کے تحت کراچی، حیدراباد، لاڑکانہ، میر پور خاص اور سکھر میں میئراور ڈپٹی میئر تعینات کئے جائیں گے، جبکہ دوسرے اضلاع میں ڈسٹرکٹ میونسپل کونسلزقائم ہوں گی۔ ڈسٹرکٹ کونسلز کا سربراہ چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل ہو گا۔

نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ گزشتہ کچھ دنوں سےجاری تھا، اس سے قبل صدر آصف زرداری عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت جاری کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں