لڑکیوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے ویڈیوز اور تصاویر برآمد کر لی گئیں ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے


Iqbal Shaikh/ September 02, 2020
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کاروائی کی جا رہی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے۔ فوٹو:ایکسپریس

KAULA LUMPUR: لڑکی کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کاروائیاں جاری ہیں، اور ملتان میں لڑکی کو دوستی کے بعد تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان حسن جلیل کے مطابق کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزم صدام نے ماہ رخ نامی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کرغیر اخلاقی تصاویر بنا لیں تھیں، اور اسے بلیک میل کررہا تھا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے جس میں غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق دوسرے ملزم خواجہ ریاض کے خلاف بھی شہری کی بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کا الزام ہے، ملزم نے نیلم نامی خاتون کی دھوکے سے غیراخلاقی ویڈیوز بنالیں اور اسے بلیک میل کر رہا تھا، ملزم متاثرہ لڑکی سے ملنے اور رقم کا مطالبہ کر رہا تھا، ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز اور تصاویر برآمد کر لی گئیں ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کاروائی کی جا رہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔