کراچی کے 7 نالوں پر تجاوزات ختم کرکے نکاسی کا نظام ٹھیک ہوسکتا ہے ماہرین

کراچی میں مجموعی طور پر 300 چھوٹے بڑے اور 38 بڑے نالے موجود ہیں


Staff Reporter September 02, 2020
صرف سات نالوں کی صفائی سے نکاسی آب کے نظام میں واضح بہتری لائی جاسکتی ہے(فوٹو، فائل)

کراچی میں مجموعی طور پر 300 سے زائد چھوٹے بڑے نالے ہیں جب کہ بڑے نالوں کی تعداد 38 ہے اور ان میں سے بھی بنیادی اہمیت 7 کی ہے جن پر تجاوزات کے خاتمہ کو ماہرین کے نزدیک شہر میں نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا کے کراچی میں ان سات نالوں، گجر نالہ، اورنگی نالہ، منظور کالونی نالہ، پکچر نالہ اور نہر خیام کے علاوہ ملیر اور لیاری ندی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ، اگر صرف ان نالوں پر موجود غیر قانونی تعمیرات کو گرادیا جائے تو کراچی میں غیر معمولی بارشوں سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی بھی چند گھنٹوں میں ممکن بنائی جاسکے گی۔

ان 7 نالوں کا پانی سمندر میں جاکر گرتا ہے مگر تمام نالوں پر تجاویزات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ پختہ عمارتیں بھی انہی نالوں پر تعمیر ہیں، کئی مقامات پر نالوں کی چوڑائی 70 فٹ ہے تو تجاویزات کے باعث متعدد مقامات پر یہ نالے محض 10 سے 20 فٹ تک محدود ہوگئے ہیں۔

ان نالوں پر قائم تجاویزات کے خلاف آپریشن ان گنت مرتبہ کیے گئے مگر ہر مرتبہ انتظامی غفلت کے باعث دوبارہ تعمیرات کرلی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔