سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

اس فیصلے سے مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، سعودی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک September 02, 2020
متحدہ عرب امارات کے لیے تمام کمرشل پروازوں کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے(فوٹو، فائل)

سعودی عرب نے امارات کے لیے اسرائیل کی براہ راست کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے بعد متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سعودی عرب نے امارات کی جانب جانے والی تمام براہ راست پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امارات کے معاہدے کے بعد اسرائیل کو بھی ہی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: امریکی صدر کے مشیر کی اسرائیل اور امارات معاہدے پر سعودی ولی عہد سے ملاقات

دوسری جانب سعودیہ کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔



اپنے ٹوئٹ میں انہون نے کہا کہ عرب دنیا میں امن کے لیے ہونے والے اقدامت کو سعودی عرب سراہاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |