وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی

صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں بننے والی 7 رکنی کمیٹی 15 روز میں رپورٹ جمع کروائے گی، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک September 03, 2020
چمن میں پاک افغان سرحد پر 30 جولائی کو کشیدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔(فوٹو، فائل)

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چمن پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کا30جولائی کو چمن میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان کی سربراہی میں 7 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جو 15 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کے حکم کے بعد اس کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: افغان چیک پوسٹوں سے فائرنگ ہوئی جس کا ہم نے بھی ردعمل دیا، شبلی فراز

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو چمن میں پاک افغان سرحد پر ہونے والی کشیدگی میں تین لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستانی حکومت اور دفتر خارجہ نے افغان فورسز کو سرحد پر پیش آنے والی کشیدگی کا ذمے دار قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔