بنگلادیش پاکستان سے ٹیسٹ جلد ری شیڈول کرنے کیلیے پراعتماد
ہمارا پاکستان سے ایک ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا، چیف ایگزیکٹیو نظام الدین
بنگلادیش پاکستان کے ساتھ التوا شدہ ٹیسٹ جلد ری شیڈول کرنے کیلیے پْراعتماد ہے۔
بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے ایک ٹیسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا مگر یہ آسانی سے ری شیڈول ہوجائے گا،اس کیلیے چھوٹی سی ونڈو درکار ہے، ہم اس حوالے سے جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔