خیبرپختونخوا میں بارش سے مزید 25جاں بحقگھردکانیں بہہ گئیں

مانسہرہ میںچھت گرنے سے 4 افراد،تورغر میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق


Monitoring Desk/Numaindgan Express September 03, 2020
سڑکوں ،پلوں کو نقصان، دریائے سوات میں 3افرا د بہہ گئے،ندی نالوں میں طغیانی۔ فوٹو : فائل

ملک بھر میں ہونیوالی طوفانی بارشوں اورسیلابی صورتحال نے تباہی مچادی جب کہ دریاؤں ،ندی نالوں میں طغیانی سے کھڑی فصلیں تباہ ،سڑکوں اورپلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے مٹی کے تودے،چھتیں گرنے ،پانی میں بہہ جانے اورمختلف حادثات کے نتیجے میں 25سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بارشوں سے سیلابی صورت حال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ میں دریاؤں کے قریب آباد کئی دیہات خالی کرالئے گئے ہیں جبکہ سیاحوں کو نکالا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا نے علاقے میں الرٹ جاری کردیا اوردریائے کابل کے کناروں پر آبادی میں رہائش پذیر لوگوں کو دوررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں تین افراد ڈوب چکے ہیں۔ جن میں سے ایک کی میت برآمد جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے۔

ادھر مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں شدید بارش سے مکان کی چھت گرگئی، جس سے نتیجے میں چارافراد فضل الہی، محمد شبیر، نوراسلام، بنت بی بی جاں بحق ہوگئے، مانسہرہ کے ہی علاقے چھترپلین میں مکان پرمٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں